29 مارچ 2015 - 14:52
کینیڈا میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار

کینیڈا کا ایک طیارہ ہالیفکس ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت بجلی کے تار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں بائیس افراد زخمی ہوگئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کینیڈا کے ایئر بس اے تین سو بیس طیارے کے ہالیفکس کے بین الاقوامی ایئر پورٹ "اسٹین فیلڈ" پر لینڈنگ کرتے وقت بجلی کے تار سے ٹکرانے کے بعد طیارے کے لینڈ کرنے میں دشواری پیش آئی جس کے نتیجے میں بائیس مسافر زخمی ہوگئے۔ طیارے کے ٹکرانے کے بعد ائیر پورٹ کی بجلی سپلائی بھی منقطع ہوگئی۔ اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان مسافرین کو جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت طیارے میں ایک سو بتیس مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔ ہالیفکس ایئر پورٹ کےترجمان "پیٹر اسپروی" نے اتوار کی صبح پیش آنے والے اس واقعے کی وجوہات جاننے کی کاروائی اور تمام طیاروں کے منسوخ ہونے اور ایئر پورٹ کی سرگرمیاں ٹھپ پڑجانے کی خبر دی ہے۔ بتایا جات ہے کہ حادثے میں اس مسافر طیارے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲